سفیر امن امریکہ و پاکستان چوہدری مشتاق احمد کمبوہ کی طرفسے جوزفین کرسٹینا کو انٹر فتھ ہارمنی پر کام کرنے کے اعتراف میں گولڈ میڈل دینے کا اعلان۔یہ گولڈ میڈل نیویارک میں دیا جائے گا
سفیر امن امریکہ و پاکستان اور سرپرست اعلی زیڈ آئی ایچ انٹرنیشنل اور چیف کوآرڈینیٹر علامہ اقبال کیمونٹی سنٹر نیویارک چوہدری مشتاق احمد کمبوہ نے پیام امن سپین کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد سپانش جوزفین کرسٹینا کو انٹر فتھ ہارمنی پر کام کرنے کے اعتراف میں گولڈ میڈل دینے کا اعلان ایک انٹر فتھ ہارمنی کے اجلاس امریکہ میں کیا ۔یہ گولڈ میڈل نیویارک میں عنقریب ایک بڑی تقریب میں دیا جائے گا۔جس میں دنیا بھر سے بین المذاہب ہم آہنگی میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والی شخصیات شرکت کریں گی ۔چوہدری مشتاق احمد کمبوہ کا کہنا تھا کہ جوزفین کرسٹینا نے جس انداز میں پاکستان۔سپین اور دیگر ممالک میں بھائی چارے کے فروغ کیلئے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔جوزفین کرسٹینا نے اوورسیز میں رہ کر وطن عزیز کا سوفٹ امیج مقامی اداروں میں پیش کیا ہم اور دنیا اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔جوزفین کرسٹینا واقعی محب وطن پاکستانی ہیں جو سمندر پار ملک کا نام روشن کر رہی ہیں .
