Skip to content

مسجد پیرس خوشبوں کے شہر پیرس میں تعمیر ہونے والی فرانس کی پہلی مسجد ہے

    مسجد پیرس خوشبوں کے شہر پیرس میں تعمیر ہونے والی فرانس کی پہلی مسجد ہے .مسجد پیرس مسلمانوں اور فرانسیسی لوگوں میں پیار محبت اور اتحاد کی علامت سمجھی جاتی ہے- مسجد کا باقاعدہ آغاز 15 جولائی 1926 کو ہوا- مسجد (ایک ہیکڑ ) دس ہزار میٹر رقبہ پر واقع ہے اس کا مینار 33 میٹر اونچا ہے- اس میں مدرسہ اور لائبریری قائم ہے اسے فرانس اور الجزائر کی حکومتیں مسجد کی ایک کمیٹی کی مدد سے مل کر چلاتی ہیں-
    فرانس میں ہونے والے تمام اسلامی تہواروں کا اعلان مسجد پیرس سے کیا جاتا ہے-
    مسجد کے دونوں اطراف خوبصورت باغیچے بنے ہوئے ہیں- مسجد کی تعمیر فن تعمیر کا ایک عمدہ نمونہ ہے- اس تاریخی مسجد کا 1932 میں شاعر مشرق خضرت علامہ اقبال نے دورہ کیا تھا- رمضان کے مقدس مہینے میں روزانہ نماز تروایح کا اہتمام کیا جاتا ہے اور روزانہ افطاری کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے – نماز جمعہ اور عید کی نماز میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں-

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *