چارلس کو برلن کے شمال مشرق میں فینوفرٹ کےعلاقے میں ایک جرمن برطانوی انجینئر بٹالین کے فوجیوں سے ملنے اور پنیر بنانے اور نامیاتی کاشتکاری کے بارے میں بات کرنے کے لیے ایک ماحولیاتی گاؤں کا دورہ بھی کروایا گیا۔
بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کیملا کا برلن کے مشہور اور تاریخی مقام برانڈنبرگ گیٹ پر صدر اشٹائن مائر اور ان کی اہلیہ ایلکے بؤڈن بینڈر نے فوجی اعزازات کیساتھ رسمی استقبال کیا۔ اس کے بعد شام کو جرمن سربراہ مملکت کی صدارتی رہائش گاہ قصر بیلیویو میں ان کے سرکاری عشائیہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔جرمن صدر نے نئے برطانوی بادشاہ بننے کے بعد جرمنی کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے طور پر منتخب کرنے پر چارلس کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یہ ”جرمن اور برطانوی تعلقات کے لیے ایک اہم اشارہ ہے۔‘‘
برطانوی بادشاہ نے پہلے فرانس کا دورہ کرنا تھا، لیکن فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون کی پنشن اصلاحات کے خلاف فرانس میں جاری وسیع پیمانے پر مظاہروں کی وجہ سے ان کے سفر کا یہ حصہ منسوخ کر دیا گیا۔
