برلن نمائندہ خصوصی مطیع اللہ
جرمنی کے دارالحکومت برلن کے معروف کاروباری، سماجی وسیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے رہنما چوہدری طاہر اعجاز کی جانب سے برلن کے مقامی سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کیمونٹی کے نامور کاروباری سیاسی سماجی کارکنان کے اعزاز میں “سرکار” ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
اس موقع پر پاکستانی سفارتخانے خانے سیکریٹری مبشر، پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ معین ،پاکستان تحریک انصاف برلن کے رہنما ملک علی مدثر اعوان، سوشل ایکٹوسٹ کاشف کاظمی ، حماد قریشی، الطاف حسین، ،محمد فیصل، مسلم لیگ ن کے شکیل احمد، سرکار ریسٹورنٹ کے مالک و پی ٹی ائی کے رہنما چوہدری اعجاز طاہر، ناصر محمد، جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سرگرم کارکنان و کاروباری شخصیات نے شرکت کرکے افطار پارٹی کو چارچاند لگادیئے۔
افطارڈنر میں میزبان چوہدری اعجاز طاہر نے مہمانوں کے آمد کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا
طاہر اعجاز نے کہاکہ رمضان مبارک سال میں ایک۔بار انسان کو اپنے گناہوں کی بخشش کروانے کے لیے بہترین نیکیوں کا موسم بہار لیکر اتاہے ہمیں اس ماہ مبارک سے فائدہ اٹھانا چاہیےافطار پارٹی ملنے ملانے کا ایک بہانہ ہے پردیس میں رہتے ہوئے عموماً کاروباری مصروفیات کی وجہ ملاقات مشکل ہوجاتی ہے
ہم اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کے روشن مستقبل کا خیر خواہ ھے ہم تمام۔سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کے لیے افسردہ رہتے ہیں ہمیں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے کے ساتھ ساتھ حقیقت پسند ھونا چاہیے تاکہ ہم پاکستان کے بہتر ۔مستقبل میں اپنا کردار ادا کرسکے�
