Skip to content

بلاول کی مچھ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقع کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  غریب 11 کان کنوں کا وحشیانہ قتل دہشتگردی کی سنگین نوعیت ہے، حکومت یقینی بنائے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کوئلہ کی کان کنی سیکٹر کے مزدوروں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرے اور تحفظ کو یقینی بنائے،  وفاق خواہ بلوچستان کی حکومت متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر پاکستانی دہشت گردی کی مذمت کرے۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *