Skip to content

سعودی عرب میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے

    دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک مہمان خصوصی تھے اس موقعہ پر مقررین کا کہنا تھا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا روشن ترین دن ہے جب وطن عزیز کو بنانے کی بنیاد رکھی گئی اور مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان بنایا اور مسلم لیگ ن کا منشور پاکستان کو ترقی یافتہ اور ایک ایسی عظیم مملکت بنایا ہے جس میں عوام کا معیار زندگی بلند ہوسکے اہنے خصوصی خطاب میں بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ مراسم ہیں اور دونوں ملکوں نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور مسلم لیگ ن جب بھی برسراقتدار آئی اس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور سعودی عرب سمیت باقی دنیا کے ساتھ سفارتی تعلقات کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا ہے اور اس وقت جو بحران ملک میں پائے جاتے ہیں جلد ہی ان سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے گا تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد،سنئیر نائب صدر محمودالحق ڈوگر ،عدنان اقبال بٹ،مرزا منیر بیگ ڈاکٹر کنول انیس،ڈاکٹر طارق عزیز،سجاد چوہدری،قاضی اسحاق میمن،وسیم ساجد سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *