پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر پر پولیس کے آپریشن، غیرقانونی تلاشی، گھر میں توڑپھوڑ، کارکنان کے بے جا گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی یورپ کی جانب سے بیلجئم کےشہر برسلز میں احتجاج مظاہرہ کیاگیا
پاکستان تحریک انصاف یورپ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور میڈیا پر پابندیوں ،پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر پر پولیس کے اپریشن، غیرقانونی تلاشی، گھر میں توڑپھوڑ، کارکنان کے بے جا گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،پی ٹی آئی یورپ کے زیر اہتمام مظاہرے میں جرمنی، فرانس ، سویٹزر لینڈ ، ہالینڈ ،انگلینڈ سمیت یورپ بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج میں خواتین اور بچوں نےبھرپور شرکت کی ۔ خواتین نے احتجاج میں پی ڈی ایم حکومت کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے جس پر فوری انتخابات کرانے کا مطالبات درج تھے،احتجاجی مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا سرمایہ ہیں ہم اپنے انے والے مستقبل کے لیے میدان میں کھڑے ہیں جب تک موجودہ حکومت قومی انتخابات کا اعلان نہیں کرتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا
