Skip to content

پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے آج پاکستان ہاؤس برلن میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

    برلن رپورٹ مطیع اللہ
    پاکستانیوں کو متحد ہو کرتمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے محنت کرنی چاہیے:سفیر ڈاکٹر محمد فیصل
    پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے آج پاکستان ہاؤس برلن میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جرمنی میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان کے دوستوں اور خیر خواہوں کی موجودگی میں قومی ترانہ کی دھن پر پرچم کشائی کی۔تقریب کے دوران صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔
    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ آج جبکہ ھم یوم پاکستان کے موقع پر اپنا جھنڈا لہرا رہے ہیں تو ہمیں اپنے پورے خلوص اور اختلافات سے بالاتر ہو کر مادر وطن کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے جیسا کہ ہم نے تاریخ میں اس دن جدوجہد کا اعادہ کیا تاکہ ایک علیحدہ وطن میں اپنی زندگی آزادانہ طور پر گزار سکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جدوجہد، قربانیوں اور محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ، یہ ایک ایسا سبق ہے جو ہم جرمنی کی تاریخ سے سیکھ سکتے ہیں کہ کس طور متحد ھو کر, بہت سے چیلنجز پر قابو پا کر ایک کامیاب قوم اور ایک قابل فخر ملک بنا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان متعدد چیلنجوں سے گزر رہا ہے لیکن قوم قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ان پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی بھرپور محنت اور کوششوں کو بھی سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سفارت خانہ پاکستان کی خدمت کرنے اور وطن کے پرچم کو بلند رکھنے کے لیے کوشاں رہے گا۔جرمنی میں مقامی طور پر کام کا روز اور رمضان کا پہلا دن ھونے کے باوجود, کمیونٹی کے ارکان، مقامی شہریوں اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے، اس سادہ مگر پروقار تقریب میں شرکت کی۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *