آمنہ بلوچ یورپی یونین کے لئے نئی سفیر ہونگی سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خرم راٹھور کو ہٹادیا گیا
جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل کوشش کے باوجود برسلز میں یورپی یونین کے سفیر نہ لگ سکے آمنہ بلوچ یورپی یونین کے لئے نئی سفیر ہونگی سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کو ہٹادیا گیا
حکومت کی وسیع پیمانے پر سفیروں کی تقرری اور تعیناتیوں کی تیاریاں
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر خرم راٹھور کو وطن واپس بلا لیا گیا،ذرائع
خرم راٹھور اگلے ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے،ذرائع
خرم راٹھور کو عمران خان کے دور حکومت میں ریاض میں سفیر تعینات کیا گیا تھا
انہیں اب واپس بلائے جانے کی وجوہات کا کسی کوعلم نہیں،ذرائع
کوپن ہیگن میں تعینات سفیر احمد فاروق کو ریاض بھیجے جانے کا امکان ،ذرائع
ملائیشیا میں تعینات آمنہ بلوچ یورپین یونین کیلئے سفیر مقرر کردیا گیا ہے ،ذرائع
آمنہ بلوچ کا برسلز سے ایگریما بھی موصول ہو چکا ہے،ذرائع
آمنہ بلوچ کی جگہ ملائیشیا کیلئے نئے ہائی کمشنرکی تعیناتی ہو گی، ذرائع
معظم احمد خان کی جگہ برطانیہ کیلئے ہائی کمشنر کا تقرر ہونا باقی ہے۔ذرائع
جرمنی میں سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کو 3 سال بعد نئے ملک میں بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا
جرمنی میں نیا سفیر مقرر کیا جائے گا۔ذرائع
جنیوا میں تعینات مستقل مندوب خلیل ہاشمی کی 3 سال تعیناتی کے بعد تبدیلی ہو گی
معین الحق چین میں مدت پوری کرچکے
چین لیے نئے سفیر کا تقرر ہونا ہے
ایڈیشنل سیکریٹری امریکا اور گریڈ 21 کے سینئیر آفیسر مدثر ٹیپو کی تقرری ہونا ہے
ایڈیشنل سیکریٹری افغانستان احسن رضا شاہ کی تعیناتی بھی باقی ہے
مراکش میں سفیر پاکستان حامد اصغر کو نئے ملک کے لیے سفیر تعینات کرنا ہے۔ذرائع
الجیریا میں سفیر ڈاکٹر محمد طارق کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئی تعیناتی ہونا باقی ہے
جمہوریہ چیک میں سفیر خالد جمالی کی 3 سال بعد نئی تقرری ہونا ہے
شفقت علی خان روس میں سفیر کی مدت پوری کرنے کے بعد وطن واپس آ رہے ہیں
روس کے لیے نئے سفیر کا تقرر کرنا ہے
سویڈن میں تعینات ڈاکٹر ظہور کی کسی ملک کو بھیجا جائے گا،ذرائع
انڈونیشیا میں تعینات سفیر محمد حسن بلتی کی ریٹائرمنٹ پر نئے سفیر کی تقرری ہونی ہے
سنگاپور میں ہائی کمشنر رخسانہ افضال کے 3 سال مکمل ہونے پر نئی تقرری ہونا ہے
محمد حسن دائیو کے برازیل میں 3 سال مکمل ہونے پر نئے سفیر کا تقرر ہونا ہے
مصر میں سفیر بلال ساجد کے جانشین کا تقرر ہونا ہے
عراق اور تیونس کے لیے نئے سفیروں کی تعیناتی ہونا ہے۔ذرائع
تمام سفیروں کی تقرری اور تبادلوں پر کام جاری ہے، زرائع
