Skip to content

برمنگھم: مسجد سے گھر جاتے شخص کو آگ لگانے کا واقعہ، ملزم گرفتار

    برمنگھم میں مسجد سے گھر جاتے شخص پر نامعلوم چیز کا اسپرے چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے اقدام قتل کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن کی ڈڈلی روڈ پر آگ لگانے کا واقعہ پیر کی شام سات بجے پیش آیا۔ متاثرہ شخص کی جیکٹ میں آگ لگنے سے اس کا چہرہ جھلس گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مسجد سے گھر جانے والے شخص کو آگ لگانے کا واقعہ لندن میں بھی گزشتہ دنوں ہوا تھا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *