Skip to content

چین کے مختلف صوبوں میں مٹی کے طوفان کے الرٹ جاری

    چین کے دارالحکومت بیجنگ اور مختلف صوبوں میں مٹی کے طوفان کے الرٹ جاری کردیے گئے۔حکام کے مطابق گرد آلود ہواؤں سے بیجنگ اور کئی صوبوں میں حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ماہرین موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرائیورز محتاط رہیں، کئی علاقوں میں حد نگاہ کم ہو جائے گی، مٹی کا طوفان جنوبی چین کی جانب بڑھنے کے بعد کمزور پڑ جائے گا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کئی دنوں سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں گرد آلود ہواؤں کے باعث فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *