Skip to content

سعودی عرب میں پاکستانی لیبر کیمپ میں 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی

    دارالحکومت ریاض میں بنک الحبیب کی جانب سے ریاض میٹرو لیبر کیمپ میں منعقدہ 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب میں سینکڑوں ورکرز نے جہاں وطن کی محبت میں گیت گائے اور بھنگڑے ڈال کر پاکستان زندہ کے فلک شگاف نعرے لگائے وہیں مختلف کھیلوں میں بھی شرکت کی اس موقعہ پر بنک الحبیب کے سنئیر چیف مینجر بزنس ڈویلپمنٹ ڈویژن شہر یار صفدر کا کہنا تھا کہ پردیس میں کام کرنے والے لاکھوں ورکرز ملکی سرمایہ ہیں ان کے ساتھ یوم پاکستان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کا مقصد انہیں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانا ہے تقریب سے ریاض میٹروگروپ کے پروجیکٹ ہیڈ محمد قانسو اور آئی پی جی گروپ پاکستان کے سی ای او جواد غلام رسول نے بھی پاکستانی ورکرز سے اظہار خیال کرتے ہوئے یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور ورکرز کے جوش اور جذبے کو سراہا جبکہ انہیں لکی ڈرا کے ذریعے پاکستان کے لئے ریٹرن ائیر ٹکٹ بھی دئیے آخر میں یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا.

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *