Skip to content

تحریک کشمیر اٹلی کا جنیوا سوئٹزر لینڈ میں واقع انسانی حقوق کے دفتر کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ وریلی کا انعقاد،

    رپورٹ تنویر ارشاد :جنیوا سوئٹزر لینڈ
    تحریک کشمیر اٹلی کا جنیوا سوئٹزر لینڈ میں واقع انسانی حقوق کے دفتر کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ وریلی کا انعقاد، بارش اور شدید سردی کے باوجود شرکاء کے کشمیر بنے گا پاکستان کے۔نعروں نے لہو گرما دیا، یوکرین کی طرح مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھی عالمی طاقتوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ، کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم، تفصیلات دیکھتے ہیں تنویر ارشاد کی رپورٹ میں
    کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کےخلاف تحریک کشمیر اٹلی ایک بار پھر اقوام متحدہ کے ضمیر کو جگانے جنیوا پہنچ گئی، اقوام عالم سے بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ تحریک کشمیر اٹلی کے صدر چوہدری بابر وڑائچ کی قیادت میں قافلہ اٹلی سے جنیوا پہنچا جہاں صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی، نائب صدر تحریک کشمیر اٹلی راجہ وسیم، چوہدری منیر احمد،  راجہ شیراز، اسلامک سوسائٹی اٹلی کے سابق صدر چوہدری طاہر محمود، پاک فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکریٹری تنویر احمد کدھر،
    الطاف حسین وانی انچارچ یو این کشمیر وفد جنیوا ، فیض نقشبندی ,  ڈاکٹر ولید رسول ، امجد یوسف ،  شمیمہ شال، ڈاکٹر شگفتہ اشرف ودیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے ، مسئلہ یوکرین پر عالمی طاقتوں کی توجہ اور حل کرنے کی کوششیں خوش آئند ہیں تاہم مقبوضہ کشمیر میں بھی مظلوم اور نہتے کشمیری دہائیوں سے اقوام عالم سے انصاف کے منتظر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج کے ذریعہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو دبانے کے ساتھ فلسطین طرز پر اس کی جغرافیائی تبدیلی بھی تیزی سے کی جارہی ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیریوں کی نسل کشی بند کروائے اور فوری طور پر انصاف کے تقاضے پر کرے۔
    صدر تحریک کشمیر اٹلی چوہدری بابر وڑائچ، صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی، نائب صدر تحریک کشمیر اٹلی راجہ وسیم احمد، چوہدری منیر احمد
    مظاہرے سے قبل ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے نعرے بھی لگائے

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *