سعودی عرب میں پاکستان کلچرل گروپ کی جانب سے تفریحی ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتی افسران سمیت کمیونٹی کے مردوخواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی.
دارالحکومت ریاض میں پاکستان کلچرل گروپ کے زیر اہتمام تفریحی ایونٹ میں بچوں سمیت تمام عمر کے افراد کی تفریح اہتمام کیا گیا تھا جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے درمیان رسہ کشی کے مقابلے منعقد کیے گئے کرکٹ سمیت دیگر کھیل بھی ایونٹ کا حصہ تھے جبکہ بچوں نے جہاں گھوڑ سواری کا لطف اٹھایا وہیں میجک شو کے ذریعے بھی بچے خوب محظوظ ہوئے جبکہ مقامی گلوکار وسیم رفیق نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور پاکستانی گیت گا کر حاضرین کے دل جیت لئے پاکستان کلچرل گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفراللہ خان کا کہنا تھا کہ پی سی جی گزشتہ 35 سالوں سے سعودی عرب میں جہاں پاکستان کے کلچر کو فروغ دینے میں کردار کر رہا ہے وہیں تفریحی ایونٹ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے اور اسی کے ساتھ سعودی عرب سمیت پاکستان میں سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا گیا ہے
