Skip to content

اسلام آباد پولیس ہیلی کاپٹر پر عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

    چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایک بار پھر عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر پر عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔اسلام آباد پولیس ٹیم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اضافی نفری درکار ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم پر ہو گی۔دوسری جانب لاہور میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی زمان پارک سے روانہ ہوگئی ہے۔عمران خان اپنی بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھے ہوئے ریلی کی قیادت کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی میں عمران خان کو گرفتار کرنا اسلام آباد پولیس کے لیے بے حد مشکل ہو گا۔واضح رہے کہ خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی اور انہیں 29 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کی بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے۔عدالت کی جانب سے اس کیس میں فیصلہ آج ہی محفوظ کیا گیا تھا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *