Skip to content

سعودی عرب: الجبیل میں پاکستانی لیبر کیمپ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے.

    سعودی عرب کے صعنتی شہر بنک الحبیب کی جانب سے پاکستانی لیبر کیمپ میں روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں پاکستانی ورکرز نے حصہ لیا اور کوئز پروگرام سمیت دیگر کھیلوں میں بھی بھرپور شریک ہوئے اور کھیلوں کے مقابلے جیتنے والوں نے بیش قیمت انعامات حاصل کیے جبکہ بنک الحبیب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت میں پاکستانی ورکرز کا سب سے بڑا کردار ہے اور سعودی عرب واحد ایسا ملک ہے جہاں سے سب سے زیادہ ترسیلات زر پاکستان بھجوائی جاتی ہیں ہمارا مقصد انہیں ترسیلات زر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے کہ وہ غیر قانونی ذرائع کی بجائے قانونی طریقہ کار کے ذریعے اپنی رقوم پاکستان بھجوائیں تاکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم اور مضبوط بنایا جاسکے

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *