نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت پولیس تشدد سے نہیں گاڑی کی ٹکر سے ہوئی۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 6 بج کر 52 منٹ پر لاش سروسز اسپتال پہنچائی گئی، گاڑی وارث شاہ سے ملی، گاڑی میں خون موجود ہے جس کا فرانزک کروا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 بج کر 24 منٹ پر گاڑی دیوائیڈر کے ساتھ ٹکرائی، گاڑی کے ڈرائیور کا نام جہانزیب ہے، گاڑی کے مالک کا نام راجا شکیل ہے، جو پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے رکن ہیں۔
