Skip to content

جرمنی کے شہر برلن میں 58 واں بین الاقوامی سیاحتی میلہ تیسرے روز کے ساتھ اختتام پزیر ھوگیا

    برلن رپورٹ مطیع اللہ
    جرمنی کے شہر برلن میں 58 واں بین الاقوامی سیاحتی میلہ تیسرے روز کے ساتھ اختتام پزیر ھوگیا . سیاحتی میلے میں دنیا بھر کے 181 زائد ممالک نے حصہ لیا سہ روزہ جاری رہنے والے میلے میں ہزاروں افراد نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا .بین الاقوامی سیاحتی میلے ائی ٹی بی میں پاکستان کے صوبوں بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کی نمائندگی کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان میں کوہ پیمائی، مہماتی سیاحت سمیت آثار قدیمہ اور مذہبی مقامات کی سیاحت کے حوالے سے خوب دلچسپی دیکھنے میں آئی ،پاکستان کے گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے مختلف سرکاری و غیر سرکاری میزبانوں نے اسٹالز لگائے دنیا بھر کے مختلف افراد نے پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستان علاقوں کو دیکھنے کا خواہش کا اظہار کیا،
    سیاحتی میلے میں پاکستان اسٹالز کا افتتاح پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کیا .بین الاقوامی سیاحتی میلے میں بلوچستان کے الگ اسٹالز و میزبانوں کی ثقافتی لباس ، بلوچی و پشتوں میوزک پر ثقافتی ورثے و ڈانس اتنڑ نے پورے میلے میں سامعین کا توجہ کا مرکز رہا،

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *