Skip to content

فرینکفرٹ:جرمنی میں عظیم الشان جشن انوار شعبان

    جشن انوار شعبان کا اہتمام پاک حیدری ایسوسی ایشن جرمنی نے مسجد فاطمہ زہرہ میں کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں شیعہ۔سنی حضرات نے شرکت کر کے محفل کو نورانی بنا دیا۔جشن سے خطاب کے لئے پاکستان سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خصوصی طور پر تشریف لائے۔
    شاعر اہلبیت ڈاکٹر ندیم نقوی ۔سید اقبال حیدر کا بارگاہ اہلبیت میں منظوم خراج عقیدت پیش کر کے خوب داد وصول کی۔علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب میں فرمایا کہ ماہ شعبان وہ واحد مبارک مہینہ ہے جس میں کوئی غم کا دن نہیں اس ماہ مبارک میں خوشیاں ہی خوشیاں ہیں اسی مبارک مہینہ میں نواسہء رسول۔ سید الشہداء حضرت امام حسین as اس دنیا میں تشریف لائے۔علامہ نے حضرت عباس حضرت قاسم حضرت علی اکبر کے فضائل بیان کرتے ہوئے مجمع کو مسحور کر دیا۔آپ نے پاک حیدری ایسوسی کے صدر سید مقصود حیدر کے حالیہ انتقال پر مرحوم کے عزیز و اقارب اور دوستوں سے اظہار تعزیت کر تے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے شاہ صاحب کے مشن عزاداری امام۔مظلوم کو ان کے ساتھی آگے بڑھائیں گے۔ بعد ازاں تنظیم کے نائب صدر نے علامہ کی پاکستان سے آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ 9ملین یورو زیر تعمیر مسجد فاطمہ کی تعمیر کا کام اب دوبارہ بحال ہو گیا ہے اور عنقریب ہم فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی جدید سہولتوں سے آراستہ مسجد میں نمازیں ادا کریں گے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *