Skip to content

سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا گیا

    دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اجلاس میں لیگی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں جبکہ وہ معاشرے میں عدل و انصاف کا نعرہ بھی لگاتے ہیں ان ما دوہرا معیار قوم کے سامنے آچکا ہے نوازشریف ایک بہادر لیڈر ہے جس نے وزیراعظم کی حیثیت سے ملک وقوم کی بہتری کے لئے کام کیا نام نہاد اور بے بنیاد الزامات کا نا صرف ڈٹ کر مقابلہ کرکے عدالتوں کا سامنا بھی کیا پاکستان کی معاشی بحران کی تمام تر ذمے داری عمران خان کی حکومت پر ہے جس نے اپنے اقتدار میں انتقامی سیاست کو فروغ دیا اور ملک و قوم کے مسائل کو پس پشت ڈال کر ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضہ لیکر پاکستان کو غیر مستحکم کیا مگر وزیراعظم شہباز شریف جس انداز کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس سے جلد ہی بہتری کے امکان روشن ہوجائیں گے اجلاس سے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد،سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ، مرزا منیر بیگ،ظہیر احمد مغل سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *