Skip to content

مسجد نبویؐ میں پاکستانی کو دل کا دورہ، دھڑکن 10منٹ بعد بحال

    مسجد نبویﷺ میں 70 سالہ پاکستانی کو دل کا دورہ پڑ گیا اور اس دوران 10 منٹ تک اس کے دل نے کام کرنا بند کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق طبی ٹیموں کو مسجد نبویؐ کے صحن میں بے ہوش ہونے والے 70 سالہ مریض کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی۔رپورٹس کے مطابق اطلاع کے فوری بعد ایمبولینس فراہم کی گئی اور مریض میں تشخیص ہوئی کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر بزرگ شہر ی کو سی پی آر دیا اور ساتھ ہی الیکٹرک شاکس بھی دیے گیے جس کے نتیجے میں 10 منٹ بعد ضعیف شخص کی دل کی دھڑکن بحال ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد بزرگ کو الصفیہ ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں طبیعت بہترہونے کے بعد انھیں ڈسچارج کردیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق رواں سال اب تک مسجد نبویؐ میں ہارٹ فیلیئر کے 7، سانس کی شدید بیماری کے 48 اور دل کا دورہ پڑنے کے 8 کیسز ہوچکے ہیں۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *