کراچی:جرمن قونصل جنرل کا بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بلوچی کپڑے زیب تن کئیے جرمن پرچم کے رنگوں سے مزین بلوچی پگ پہنی .ویڈیو میں کوئٹہ میں جرمنی کے اعزازی قونصل میر مراد بلوچ جرمن قونصل جنرل کو بلوچ پگڑی پہنا رہے ہیں.جدید دنیا میں ثقافتی تبادلے اور مکالمے بین االقوامی تعلقات کے لازمی اجزاء ہیں،جرمن قونصل جنرل.ثقافتی تبادلہ جرمنی میں زندگی کا ایک اہم حصہ ہے،جرمن قونصل جنرل
لوگوں کو مثبت سرگرمیوں سے روشناس کراناچاہتے ہیں ،جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز
