Skip to content

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کر دیا گیا

    اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے سماعت کرتے ہوئے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کیا۔ا س سے قبل آج صبح اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظرِثانی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دورانِ سماعت امجد شعیب کے وکیل میاں اشفاق نے دلائل دیے۔پراسیکیوٹر کی جانب سے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی مخالفت کی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنایا گیا ہے.لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈامجد شعیب پر لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام تھا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *