Skip to content

ملک میں تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز

    اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہو گیا۔دارالحکومت اسلام آباد میں چیف مردم شماری کمشنر نعیم الظفر نے مردم شماری کا افتتاح کیا۔چیف مردم شماری کمشنر نعیم الظفر نے کہا کہ آج ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہو گیا ہے، 13 جنوری 2022ء کو مشترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل مردم شماری کا حکم دیا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا گیا، ایک ماہ بعد قوم کو مردم شماری کے اعداد و شمار کے نتائج دیے جائیں گے، ایک لاکھ 15ہزار افراد پر مشتمل عملہ مردم شماری کرے گا۔چیف شماریات نے کہاکہ پالیسی سازی اورمنصوبہ بندی کے لیے خانہ ومردم شماری اہم ہے، یہ مردم شماری پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے، فیلڈ شمار کنندگان الیکٹرانک ڈیوائسز سے ڈیجیٹل طور پر ڈیٹا جمع کریں گے۔

  • نعیم الظفر کا کہنا ہے کہ اس مردم شماری نے پاکستان کے شہریوں کو خودشماری کی سہولت بھی دی ہے، خود شماری پورٹل 3 مارچ 2023ء تک دستیاب رہے گا، یہ مردم شماری اقتصادی مردم شماری کے لیے فریم ورک فراہم کرے گی، پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کے لیے خانہ و مردم شماری اہم ہے۔
  • Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *