Skip to content

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو عبوری ضمانت کےلیے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے حکم دیا۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک کےلیے منظوری کی گئی ہے۔عبوری ضمانت منظوری کرنے پر عمران خان نے کھڑے ہوکر عدالت کا شکریہ ادا کیا اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کے خلاف اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کروائی تھی، یہ واقعہ الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پیش آیا تھا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *