Skip to content

ازخود نوٹس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس مظاہر، جسٹس اعجاز سمیت 4 ججز کی معذرت

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کرنے والا 9 رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ کورٹ روم نمبر ون میں پہنچ گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس یحییٰ نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں اب 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *