Skip to content

’بیڈ سورس ‘بھارتی نیوز ایجنسی کا بھانڈا پھوٹ گیا

    ممتاز تحقیقی ادارے ای یو ڈس انفو لیب نے بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کو بیڈ سورس کا نام دے دیا۔ڈس انفو لیب کے مطابق اے این آئی جعلی نیٹ ورکس کو دہلی سری واستا گروپ کے ذریعے چلاتا ہے۔ڈس انفو لیب کے مطابق جعلی این جی اوز کے ذریعے اقوام متحدہ میں پاکستان مخالف تقریبات اور مظاہرے کرائےجاتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مخالف بیانیے کو ای کرونیکل اور دیگر جعلی میڈیا کے ذریعے شائع کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مخالف بیانیے کو اے این آئی کے ذریعے جعلی میڈیا پر وائرل کیا جاتا ہے۔ڈس انفو لیب کی رپورٹ کے مطابق اے این آئی اُن افراد کا کانفرنسز، تجزیوں اور آرٹیکلز میں حوالہ دیتا ہے جن کا وجود ہی نہیں۔رپورٹ کے مطابق اے این آئی نے چارٹر آف میونخ کی خلاف ورزی کی جو آزادی صحافت کے خلاف ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *