میونخ، رپورٹ مطیع اللہ
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے اختتام پر پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے عہدیداروں سے ملاقات کی
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سیکورٹی کانفرنس میں مختلف ممالک کے وزراء خارجہ ہونے والی ملاقاتوں اور مختلف موضوعات پر کانفرنس میں ھونے والے ایشو پر پاکستان کے کردار پر اپنا موقف پارٹی عہدیداروں کے سامنا رکھا، پاکستان کے پڑوسی ممالک خاص کر افغانستان کے معاملے پاکستان کا واضح موقف پر یورپی ممالک نے تاکید کی،
پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے قائم مقام صدر چوہدری یونس، انفارمیشن سیکرٹری فرید شاہ، سمیت دیگر عہدیداروں نے پاکستانی کیمونٹی کو درپیش مسائل پر سوال اٹھائے جبکہ اوورسیزاسٹوڈنٹس کی فیملی رییونین ویزے اجراء میں تاریخ، پی او سی کارڈ اور پاکستانی ویزے کی اجراء میں غیر تسلی بخش کام پر تنقید سمیت دیگر اہم۔ایشوز کو پاکستانی وزیر خارجہ کے سامنے رکھے گئے ۔
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کی جانب سے پاکستان وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو جرمن پر خوش آمدید کہتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور اجرک پہنا گیا.
