فیڈرل بورڈ آف ریونیو FBR نے اپنا ہارڈوئیر اور سوفٹ وئیر سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کےلئے ورلڈ بنک سے ایک ارب 60 کروڑ روپے کا قرضہ لیا تھا اور خراب معاشی حالت کی وجہ سے اگر ملک ڈیفالٹ کرتا ہے تو یہ قرضہ منجمد ہوجائے گا اس لئے اسے فوری خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب اس قرضہ سے سسٹم اپ گریڈ کرنے کی بجائے 155 لگژری 3000 سی سی تک کاریں خریدنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ 8 کروڑ روپے سالانہ ان گاڑیوں کی دیکھ بھال اور پٹرول کا خرچہ علیحدہ سے مختص کیا گیا ہے۔
لگتا ہے یہ حکومت ملک کو منصوبہ بندی کے تحت اس نہج پر پہنچانا چاہتی ہے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو.
