Skip to content

سابقہ اداکارہ زینب جمیل کی بیٹی کی تصاویر وائرل

    گزشتہ سال اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی زینب جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویریں شیئر کردیں۔مذکورہ تصاویر میں کئی گھوڑے میں موجود ہیں جبکہ زینب جمیل کی بیٹی نے گُھوڑ سواری کے دوران پہنےجانے والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔تصویریں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زینب جمیل کی بیٹی گُھوڑ سواری کی شوقین ہیں۔خیال رہے کہ زینب جمیل نے گزشتہ سال ہی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنی تمام زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گُزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔زینب جمیل نے اپنے اس فیصلے کا اعلان کا اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا، سابقہ اداکارہ و ماڈل نے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمدللّہ، اللّه پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔‘اُنہوں نے کہا تھا کہ ’میں اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرتے ہوئے دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔‘

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *