Skip to content

نیوزی لینڈ، سمندری طوفان گبرئیل کی شدت کم ہونے لگی

    نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان گبرئیل کی شدت کم ہونے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کے مطابق بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ڈیڑھ لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی اب بھی منقطع ہے۔رپورٹس کے مطابق زیرِ آب علاقوں میں گھروں کی چھت پر موجود 300 افراد کو فوجی ہیلی کاپٹروں نے ریسکیو کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *