Skip to content

پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کل سے دھماکہ خیز اضافہ متوقع

    حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹر اضافے کے ذریعہ مہنگائی کا بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یہ اضافہ کل جمعرات 16 فروری سے متوقع ہے۔ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی 10روپے فی لیٹراضافہ کیا جارہا ہے۔ اس طرح یہ مجموعی اضافہ 50 روپے فی لیٹر ہوجائیگا۔ اس کی بنیادی وجہ ڈالر کی شرح مبادلہ میں بڑھتی ہوئی بے قابو قدر بتائی جارہی ہے۔ جو تقریباً 272 روپے کا ہوگیا ہے۔متعلقہ حکام اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12.8فیصد اضافہ کے ساتھ 281-87 روپے اور ڈیزل کی 12.8 فیصد اضافے کے ساتھ 262.8 روپے سے بڑھ کر 295.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ مٹی کا تیل 217.88 روپے فی لیٹر ہوگا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 196.90روپے فی لیٹر ہوگی۔ یہ قیمتیں حکومت ٹیکسوں کے حجم پر اخذ کی گئی ہیں۔ ڈیزل پر لیوی جو 40 روپے فی لیٹر ہے وہ 10روپے اضافے کے ساتھ 50 روپے فی لیٹر ہوجائے گی ۔ ان اضافوں سے 850 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف ہے۔ لیکن اس مد میں شارٹ فال کا تخمینہ 250 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ حکومت نے یکم تا 15فروری پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 35 روپے فی لیٹر غیر معمولی اضافہ کر چکی ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *