ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔خبرایجنسی کے مطابق 100 گھنٹے بعد ملبے تلے زندگی کی امیدیں دم توڑنے لگیں، شدید سردی نے ہزاروں بے گھر افراد کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔زلزلہ متاثرین کو پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے، عالمی اداروں اور مختلف ملکوں کی جانب سے امداد کی فراہمی جاری ہے۔خبرایجنسی کے مطابق امریکا رواں ہفتے ترکیہ اور شام کو 85 ملین کی ہنگامی امداد دے گا، برطانیہ نے شام کیلئے 3.65 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔برطانیہ فیلڈ اسپتال، کریٹیکل کیئرسپورٹ ٹیم اور طیارے ترکیہ بھیجے گا۔عالمی بینک نے ترکیہ کو ایک اعشاریہ 78 ارب ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔
