Skip to content

پاکستان اور اٹلی کے دوستانہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بریشیا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

    رپورٹ تنویر ارشاد ،بریشیا اٹلی
    پاکستان اور اٹلی کے دوستانہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بریشیا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر مشتاق احمد غنی، اطالوی سرکاری عہدیداروں و سیاستدانوں، پاک فیڈریشن اٹلی سمیت دیگر نے شرکت کی، تقریب کا اہتمام پی ٹی آئی اٹلی کے سینئر رہنما عمران یونس نے کیا تھا، مزید تفصیلات جانتے ہیں نمائندہ 92 نیوز تنویر ارشاد کی رپورٹ میں
    پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی و دوستانہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر اٹلی کے شہر مونٹی رونے Montironeمیں تقریب کا انعقاد کیا، تقریب کا انعقاد پی ٹی آئی اٹلی کے سینئر رہنما عمران یونس سلیمی اور مونتی رونے شہر کے میئر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی سردار مشتاق احمد غنی تھے جبکہ دیگر پاک فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکریٹری تنویر احمد، تحریک کشمیر اٹلی کے نائب صدر سجاد مہر، اطالوی سیاسی رہنما گبریلے باروکوGabriele Barucco، ماریو پیتریMario Pietro, شہر کے میئر فلپو اسپنیولیFilippo Spagnoli و دیگر موجود تھے۔  تقریب کے دوران دو طرفہ دوستانہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر تقریب کے آرگنائزر عمران یونس سلیمی نے کہا کہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان نہ صرف دوستانہ تعلقات ہیں بلکہ دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے، اطالوی و پاکستانی کمیونٹی کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تجارتی روابط کو مزید وسعت  دینے کے لیے ایسے آیونٹس کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارتی حجم بلین ڈالرز تک پہنچ چکا ہے جبکہ یورپی یونین میں پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات زر اٹلی سے ہی بھیجی جاتی ہیں۔ اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی سردار مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ ایک دو طرفہ دوستی کا ایک ایم سنگ میل عبور ہوا ہے اور پاکستان و اٹلی 75 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے رہتے ہیں، سیلاب ہو یا زلزلہ اٹلی نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور انداز میں ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلی کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، سیاحت، انرجی مسائل، معدنیات کے شعبوں میں اٹلی سے جبکہ ٹیکسٹائل کے شعبوں میں پاکستان سے ایکسپورٹ ہوسکتی ہے۔ اطالوی سیاسی رہنما گبریل باروکو کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی پرامن اور اٹلی کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، اطالوی حکومت ہر سال ورک ویزوں میں پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کا کوٹہ ضرور رکھتی ہے جبکہ بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں مختلف کاروبار سے بھی منسلک ہے۔مونتی رونے شہر کے میئر کا کہنا تھا کہ آج کا دن دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں کمیونٹیز کے درمیان فاصلے کم کرنے کےلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آج کے آیونٹ میں پاکستانی کمیونٹی بالخصوص اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی سردار مشتاق احمد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *