Skip to content

پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی کی سخت مذمت

    پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسلام مخالف متعصب کی طرف سے کیا گیا جس نے چند روز قبل سوئیڈن میں یہی کیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے اقدام کا دوبارہ وقوعہ افسوسناک ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں پر واضح ہورہا ہے کہ آزادی اظہار کو مذہبی نفرت اور تشدد کے اشتعال کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *