Skip to content

پاکستان پیپلزپارٹی برلن نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 15 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی

    برلن رپورٹ، مطیع اللہ ۔
    پاکستان پیپلزپارٹی برلن نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 15 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی، قران خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا برسی کے موقع پر کارکنان نے تجدید عہد وفا کرتے ھوئے بینظیر بھٹو شہید کی مشن کو جاری رکھنے کے لیے عہد کیاگیا
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی برلن کے صدر منظور اعوان نے محترمہ بینظیر بھٹو کو15 ویں برسی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو تاریخ ساز مدبر و بھادر رہنما تھیں، وہ چاروں صوبوں سمیت کشمیر گلگت بلتستان کی ترجمان تھی ۔ان کا شہادت درحقیقت خوشحال، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے خواب پر شب خون مارنا تھا شہید بی بی کی برسی مساوات پر مبنی جمہوری پاکستان کے دشمنوں کے لیے ایک پیغام ہے۔
    پاکستان پیپلزپارٹی سرپرست اعلی ملک اسماعیل قیصر نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو جرأت مند‘ بے خوف اور نڈر سیاسی رہنما تھیں۔ ملک و قوم اور جمہوریت کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار رہتی تھیں۔ انہوں نے اپنی جان دیکر امر ھوگئی۔ شہید بھٹو کا نظریہ اور شہید بی بی کا فلسفہ ہی روشن پاکستان کی جانب واحد راستہ، اب آسمان گرے یا زمین پھٹے، ہم اپنی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
    برلن نائب صدر و نوجوان قیادت عابد حسین بلوج نے کہاک بینظیر بھٹو ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے معاملے پر کبھی ایک پل کے لیے بھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی انہوں نے ایٹمی پروگرام جاری رکھا، ملک کو میزائیل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا۔
    پاکستان جرمن پریس کلب کے چئیرمین ظہور احمد نے کہاکہ بےنظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کے آئین، جمہوریت اور انسانی آزادی کے لیے ان کے فلسفہ پر عمل کرتے رہیں گے۔
    بینظیر بھٹو شہید کی15 ویں برسی کی تقریب میں برلن کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی افراد کے ساتھ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔
    تقریبات میں برسی کی مناسبت سے قران خوانی و دعائیہ کرائی گی ،بینظیر بھٹو شہید سے عقیدت رکھنے والے شاعروں نے اپنے اشعار کے زریعے اخراج تحسین پیش کیا،

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *