Skip to content

جرمنی کے دارلحکومت برلن کے مقامی ہوٹل میں برلن کے صدر منظور اعوان کی زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کے 55ویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

    جس میں پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے تنظیمی عہدیداران اور سینئر کارکنان نے شرکت کی. تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا .
    تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے سینئر رہنما سید مجاہد حسین شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے سینئر رہنما اور سرپرست اعلیٰ ملک اسماعیل قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جن کے پاس نظریات ہوں اور یہ نظریہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا آج بھی زندہ ہے جس کے لیے باپ بیٹی اور بیٹوں نے بے مثال قربانیاں دیں. پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں پیپلز پارٹی اور اسکے قائدین کا بہت بڑا حصہ ہے. پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن اور جیالے مدثر بٹ نے یومِ تاسیس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام کو اور نوجوان نسل کو اس کا ادراک ہو رہا ہے کہ پاکستان کے عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پروگرام اور منشور میں ہے.
    پاکستان جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین کے صدر میاں مبین اختر نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیناچاییے ، ذاتی سیاست سے باہر آکر فکری اور نظریاتی سیاست پر عمل پیرا ہوں.پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ ہمیں چئیرمین بلاول بھٹو اور مرد حر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور اور نظریات کی روشنی میں آگے بڑھے گی، اور ہمیشہ کی طرح پاکستان اور پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے کوشاں رہے گی.تقریب کے آخر میں یومِ تاسیس کی گولڈن جوبلی سالگرہ کا
    کیک کاٹا گیا اور حاضرین تقریب کی مٹھائیوں اور کافی چائے سے تواضع کرائی ۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *