Skip to content

پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کےموقع پرپاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کی جانب سے پُروقار تقریب کا اہتمام

    پاکستان پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے 27 سال صدر رہنے والے سابق صدر سجاد نقوی نے کہا کہ 30 نومبر یوم تجدید عہد کا دن ھے ہم اپنے قائدین سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو یورپ بھر میں سابقہ حالت میں بحال کرکے آگے بڑھےگے۔
    پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری ظہور احمدکی جانب سےسابق صدر سجاد حسین نقوی کے اعزاز میں پنجاب ذائقہ ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا
    جرمن دارالحکومت کے برلن کے نجی دورے پر ائےہوئے سجاد نقوی نے پیپلزپارٹی برلن کے سابق صدر چوہدری رشیداحمد. سسنئیر رہنماؤں ظہوراحمد، طارق اعوان ودیگر سے ملاقات کی اس موقع پر برلن کے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد نقوی نے کہاکہ یوم تاسیس پر ایک بڑااجتماع کرنے کا پروگرام تھا تاہم موسمی حالات اور کافی دوستوں کی علیل ھونے کے باعث ملتوی کرنا پڑا تاہم 27 دسمبر یوم شہداء کے موقع پر سابق وزیراعظم و چئیرپرسن بینظیربھٹو کی برسی کے موقع پر جرمنی بھر کے جیالوں کو جمع کرینگے پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کو ایک مرتبہ مثالی وسیاسی جماعت کے طور پر کمیونٹی کے سامنے پیش کرینگے
    پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خدمت پر یقین کیاہے ہمارے جیالےو کارکنان قربانیوں کے مثال رکھتے ہیں
    27 دسمبر 2022 کو شہداء کے برسی کے موقع پر فرینکفرٹ شہر میں ایک عظیم الشان پروگرام کرینگے جس میں مختلف شہروں سے سابق قائدین و رہنماء وشرکت کرینگے
    چوہدری رشید نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا 55 ویں یوم تاسیس ہمیں تجدید عہد وفاکرنا سیکھاتا ھے اج کےدن ہی پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی قربانیوں کا تسلسل اج بھی جاری ہیں ہمارے قائدین نے پارٹی کو جان ومال دیکر ایک تناوردرخت کی مانندبنایا ھے لیکن چند عناصر پارٹی کے ساکھ کو اپنے ذاتی عناد کی خاطر تباہ کرنا چاہتے ہیں ہم پارٹی کے جیالے ہیں پارٹی کو خون دیکر نکھارینگے ایک برق گلاب کی مانند
    پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری ظہوراحمد کی جانب سے سابق صدر سجاد نقوی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی برلن جے سابقہ عہدیداروں سمیت مختلف خواتین وحضرات نے شرکت کرتے ہوئے محفل کو چارچاند لگا دیا ۔
    عشائیہ سے قبل ظہوراحمد نے سجاد نقوی ویگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا مہمانوں کو دیسی کھانوں سے تواضع کرایا گیا

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *