25 نومبر بروز جمعہ دوپہر تین بجے پاکستان پیپلز پارٹی برلن تنظیم کے زیرِ اہتمام ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جرمنی پیپلزپارٹی کی موجودہ صورتحال، یومِ تاسیس، اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا 15واں یومِ شہادت منانے کے انتظامی امور اور طریقہ کار پر برلن تنظیم کے عہدیداران سینئر کارکنان نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا، اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی برلن تنظیم کے صدر منظور اعوان ،سینئر نائب صدر منیر بیگ، نائب صدر، عابد بلوچ، جنرل سیکرٹری اکمل لطیف، یوتھ ونگ برلن کے صدر سردار جہانگیر، انفارمیشن سیکرٹری عارف سلیمی، سرپرست اعلیٰ جرمنی اسماعیل قیصر، پی آر او جرمنی ایوب اعوان، مجاہد حسین نے شرکت کی، اسکے علاوہ چند دوست جو اپنے کام کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے انکو آن لائن اپنی رائے دینے کا موقع دیا گیا جن میں جوائنٹ سیکرٹری برلن علی جعفری، فنانس سیکرٹری چوہدری احمد، سینئر رہنما مبین اختر شامل ہیں. پاکستان پیپلز پارٹی برلن کے شرکاء نے پارٹی کو منظم کرنے اور پارٹی منشور اور قواعدو ضوابط پر عمل کرنے پر زور دیا، اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو کے گزشتہ دورہ برلن کی اہمیت و افادیت اور پارٹی ورکرز کی یکجہتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، برلن تنظیم کے صدر منظور اعوان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی برلن ہر لحاظ سے متحد ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتی ہے، پارٹی کا ہر کام پارٹی اصولوں کے مطابق ہو گا، اور اس پر سب کا اتفاق ہے، ایوب اعوان نے بھی اس بات پر زور دیا کہ جمہوری طریقہ کار کو اپنانا چاہئیے، غیر جمہوری اقدام کی ہم مخالفت کریں گے، بے اصولئوں کی وج سے ماضی میں ہم نے بہت کچھ کھویا ہے، اسماعیل قیصر نے کہا کہ اسوقت برلن ایک سیاسی مرکزی اہمیت کا حامل ہے، برلن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی درخشندہ تاریخ ہے، اور اعلیٰ قیادت نے برلن کے جیالوں کو ہمیشہ خاص اہمیت دی.انہوں نے کہا کہ کہ یومِ تاسیس اور بی بی شہید کی برسی کو برلن میں جوش وخروش سے منایا جائے گا، سردار جہانگیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو وجود میں آئے 50 سال سے زائد ہو چکے ہیں لہذا اس دفعہ یومِ تاسیس کو گولڈن جوبلی کے اعزاز میں منایا جانا چاہیے. ہر چند کہ دیگر دوستوں نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا، اور یومِ تاسیس اور بی بی کی برسی پر شاندار تقریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا. اسکے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ برلن کمیونٹی اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو دعوت دی جائے گی.اکمل لطیف نے نظامت کے فرائض کو آگے بڑھاتے ہوئے اجلاس میں طے شدہ فیصلوں کو خوش آئند ٹھہرایا اور شریکِ اجلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوے جئے بھٹو بینظیر بلاول کے نعروں کے ساتھ تقریب کو اختتام کیا……………..
تحریر وترتیب… اکمل لطیف.
(جنرل سیکرٹری برلن تنظیم.)
