Skip to content

پاک محمد مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے ماہ ربیع الاول کے موقع پر محفل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا

    برلن رپورٹ مطیع اللہ،
    عید میلاد النبی کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت مسجد کے امام حافظ امصل نے حاصل کی ۔عیدمیلاد النبی کے موقع پر قصیدہ بردہ شریف پاک محمد مسجد، منہاج القران اور دیگر علماء نے پیش کیا۔ عید میلاد کے موقع پرمختلف ثناء خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی برلن کے جنرل سیکرٹری میاں اکمل لطیف نے اپنے ہدیہ نعت تبرک پیش کیا
    پروگرام کی نقابت کے فرائض حافظ امصل نے ادا کئے .عیدمیلاد البنی کانفرنس کے مہمان خصوصی حافظ حامد رضا نے عشق نبی کے موضوع پر جامع اور مفصل خطاب کیا۔ اختتام پر صلوٰۃ سلام کے بعد دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔تقریب کے اختتام پر پاک محمد مسجد کے انتظامیہ مبشر لون، عبد القادر وائیں اور دیگر نے محفل میلاد میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔عید میلاد البنی کانفرنس کے شرکاء کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *