Skip to content

فرانس میں پاکستان کی کمیونٹی کی طرف سے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش 9 نومبر کے مناسبت سے علامہ اقبال ڈے کی تقریب کا انقعاد کیا گیا

    فرانس میں پاکستان کی کمیونٹی کی طرف سے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش 9 نومبر کے مناسبت سے علامہ اقبال ڈے کی تقریب کا انقعاد کیا گیا ۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد اور تمام مکتبہ فکر کے افراد موجود تھے ۔ تقریب کے آرگنائزر نعیم چودھری ,سردار ظہور اقبال اور راجہ علی اصغر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر عاصم افتخار احمد سفارت خانے کے دوسرے افسران بھی موجود تھے ۔ تقریب میں مقررین نے علامہ اقبال کی شخیصت اور شاعری پر روشنی ڈالی ۔ اور اسکو زبردست الفاظ میم خراج تحسین پیش کیا ۔ علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہمیں ان کی فکر کو عام کرنے اور اس پر عمل کرنے کا درس دیتا ہے۔ مقررین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ مملکت بنانے کا نقشہ پیش کیا جس کو قائدآعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 14 اگست 1947 کو حاصل کیا گیا۔ فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات اور نظریات سے نئی نسل کو روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ وہ ایک عظیم فلسفی ، مفکر اور شاعر تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا اور ان میں جوش و ولولہ کا ایک نیا جذبہ پیدا کیا تھا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *