ڈریسڈن : رپورٹ مطیع اللہ
جرمنی کے شہر ضلیکاو میں تاریخ میں پہلی مرتبہ میلاد النبی کاانعقاد کیاگیا میلاد میں پاکستانی عربی اور دیگر ممالک کے کمیونٹی نے شرکت کی میلادالنبی کے مبارک ماہ کے موقع عربیوں کی مسجد میں پاکستانی کمیونٹی کے معروف سماجی شخصیت اظہر عباس نے میلاد کا اہتمام کیا
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کشمیر یوتھ ونگ کے کوآرڈینیٹر رانا ثاقب خالدنے ڈریسڈن سے خصوصی شرکت کی اس موقع پر لاپزگ،
منعقدہ میلاد شریف کا باقاعدہ آغاز لیبزک شہر سے تعلق رکھنے والے حافظ ابوبکر نے قرآن پاک کے تلاوت سےکیا تقریب کے میزبان اظیرعباس نے حضورۖ پر اجتماعی درود شریف بھیجا اور نعت خوان کا سلسلہ شروع کیا اس موقع پر جرمنی کے مشہور نعت خواں لایبزک شہر کے مہر علی نواز اور ڈریسڈن شہر کے مشہور نعت خوان ملک کاظم اعوان، راجہ تنویر نے نعت مقبول پیش کئے ÷
میلاد النبی کے تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثاقب خالد نے کہا کہ محبت مصطفیؐ ایمان کی اساس اور مسلمان کا سرمایہ حیا ت ہے۔میلا د مصطفیؐ کی محا فل کا انعقاد محبت رسولؐ کے اظہا ر کا ذریعہ اور دنیا تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن و سلامتی ،عدل و انصاف ،احترام اانسانیت کا پیغام پہنچانا میلاد کا اولین مقصد ہے
میلاد النبی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عربیوں کی مسجد کے امام نے کہاکہ اسلام انسانیت کیلیے امن کا پیام لے کر آیا ہے مسلمان نبی کریمؐ کی سیرت اپنائیں۔ انہوں نے میلاد النبی کے محفل میں شریک شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسوۂ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اخلاق حسنہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور نماز و روزہ کے ساتھ ساتھ ہر مسلمان کو اس کی پیروی کرنی چاہیے، یہ دنیا اور آخرت میں کامیابی اور نجات کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالی نے دین غالب اور مکمل کر نے کے لیے رسول اکرم ؐ کو دنیا میں بھیجا تھا ۔اس دین میں انسانیت کی بھلائی اور خیر ہی خیر ہے ۔ پیغمبرآخرالزماں حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے اسوہ حسنہ ہے آپؐ کی مبارک زندگی قرآن کریم کا عملی نمونہ ہے گویا آپؐ چلتا پھرتا قرآن تھے آپؐ کی اطاعت ہی سے ہدایت میسر آسکتی ہے شرکاء میلاد نے تقریب کے اختتام پر درود کا ورد کیا بعد ازین شرکائے میلاد النبی کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا میلاد شریف میں ڈریسڈن، لیبزک، روکسٹر سمیت دیگر قریب وجوار کے اضلاع کے پاکستانی کمیونٹیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، میلادالنبی کے میزبان اظہر عباس نے تمام شرکاء کا فردا فردا شکریہ ادا کیا
