یوکرین کو جرمنی سے پہلا ایئر ڈیفنس سسٹم موصول ہو گیا ہے۔اس حوالے سے یوکرینی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ جرمنی کا ایئر ڈیفنس سسٹم پہلے ہی یہاں موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم بھی بھیجا جا رہا ہے، یہ صرف شروعات ہے، ہمیں مزید دفاعی تعاون کی ضرورت ہے۔یوکرینی وزیرِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین کے لوگوں کو بچانے کے لیے فضائی حفاظت ضروری ہے۔دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ جرمنی نے روسی میزائل حملوں کے بعد ایئر ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔
