Skip to content

منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن میں محفل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔

    برلن رپورٹ مطیع اللہ،
    منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن میں محفل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ عید میلاد النبی کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت ضیاء المصطفی نے حاصل کی۔
    عیدمیلاد النبی کے موقع پر قصیدہ بردہ شریف منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے پیش کیا۔ عید میلاد کے موقع پر ثناء خواں چوہدری اشتیاق احمد، محمد اشرف،کوثر رامے نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض حامد رضا نے ادا کئے .عیدمیلاد النبی کانفرنس کے مہمان خصوصی اسکالر علامہ حافظ محمد ذیشان نے عشق نبی کے موضوع پر جامع اور مفصل خطاب کیا۔
    عیدمیلاد البنی کی تقریب میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے میلاد البنی کانفرنس کے انعقاد کرانے پر منہاج القران برلن کے خراج تحسین پیش کیا اور کمیونٹی کی مسائل پرمختصر اور مفصل اگاہی دیتے ہوئےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اختتام پر صلوٰۃ سلام کے بعد دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
    تقریب کے اختتام پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن جناب حاجی صدیق اکبر سے نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔عید میلاد البنی کانفرنس کے شرکاء کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *