Skip to content

3 اکتوبر 2022 کو جرمنی میں یوم اتحاد کا دن قومی تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے

    برلن رپورٹ مطیع اللہ
    3 اکتوبر 2022 کو جرمنی میں یوم اتحاد(Tag der Deutschen Einheit) کا دن قومی تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے، یہ 30واں یوم اتحاد ہے، جرمنی بھر میں قومی تعطیل ہے۔32 سال قبل آج ہی کے دن سرد جنگ کا خاتمہ ہوا تھا اور مشرقی اور مغربی جرمنی یکجا ہو گئے تھے اور دنیا کے نقشہ پر آج کا وفاقی جمہوریہ جرمنی نمودار ہوا تھا۔اس کو انگریزی میں جرمنی، جرمن میں “ڈوئچ لینڈ” اور عربی میں المانیا کہتے ہیں۔ جنگ عظیم دوم کے بعد جرمنی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا مشرقی جرمنی اور مغربی جرمنی۔ مشرقی جرمنی اقتصادی طور پر ترقی نہ کرسکا لیکن موجودہ جرمنی اس وقت مغربی جرمنی کی حثیت میں بہت طاقتور ہو چکا تھا،لوگ مشرقی جرمنی سے مغربی جرمنی آنا چاہتے تھے لیکن دیوار برلن کی موجودگی کی وجہ سے فوج روکتی تھی اسی جدوجہد میں سینکڑوں لوگ فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جنہوں نے دیوار پار کرنے کی کوشش کی۔1980 میں لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور مظاہرے شروع ہو گئے اور مشرقی و مغربی جرمنی کے لوگوں نے ایک مشترکہ نعرہ بلند کیاwir Sind das Volk کہ” ہم عوام ہیں”۔ بالاخر 1989 میں تاریخی دیوار برلن گرادی گئی ،اگست 1990 میں ایک معاہدہ تشکیل پایا گیا اور 3 اکتوبر کو اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشرقی و مغربی جرمنی ایک جرمنی کے روپ میں دنیا کے سامنے آگیا اور اج کا یہی دن 3 اکتوبر ہر سال یوم اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔۔۔۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *