آج جرمنی کے شہر میونخ میں ایک بہت ہی معلوماتی کیریئر کونسلنگ سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کو دیسی میڈیا ڈوئچ لینڈ کے انجینئر بورڈ ممبرز شارق جاوید، عثمان ارشد اور عثمان راشد نے لال قلعہ ریسٹورنٹ میں انعقاد کیاگیا۔
تقریب کااغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس موقع پر شرکاء نے اپنے پروفیشنل کے ساتھ جرمنی میں ہونے واقعات و تجربات پر روشنی ڈالی اس موقع پر سافٹویئر انجینئر مہرش نے ہاوس وائف ہونے کے ساتھ آنلائن کورسزکے زریعے ااپنے معاشی و علمی میدان میں کامیابی کا راستہ ہموار کیا ،جرمن بنک میں ملازمت کرنے والے ملک اویس کہا کہ ہم سب کو بدلتی ہوئی عالمی مالی صورتحال پر نظر رکھنی چاہیے ۔
اس موقع پرتقریب کے میزبان شارق جاوید نے اس بات پر زور دیا کہ اگر آپ جرمن کمپنیوں میں مینجمنٹ کی پوزیشن پر جانا چاہتے ہیں تو بے شک اپنے شعبے میں مہارت ضروری ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے جرمن زبان اور سوشل اور کمیونیکیشن اور معاشرے ضم ھونا لازمی ھے ،اس موقع پر ڈینٹل ٹیکنیشن واصف ،آؤگسبرگ شہر سے تعلق رکھنے والے روبوٹ کی فیلڈ میں ماہر انجینئر بلال احمد نے اپنے تجربات نئے انداز میں شئیر کیا اس موقع پر میونخ شہر کے معروف بزرگ کاروباری شخصیت خواجہ طارق نے اہنے 52 سالوں میں ھونے والےپردیسی زندگی و کاروبار کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بچنے کی ترکیبیں و احتیاط برتنے پر زور دیا .
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پاکستانی کھانوں کا انتظام کیا گیا امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تقریبات سے نئے انے والوں کے لیے راہیں ہموار ھوتی ہیں ایسے تقریبات کا انعقاد مزید شہروں میں جلد کیاجائےگا
