جنیوا سوئٹزر لینڈ رپورٹ مطیع اللہ
تحریک کشمیر اٹلی اور کشمیر وفد جنیوا کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پچاسویں اجلاس کی موقع پر بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے وریلی کا انعقاد، فضائیں کشمیریوں کے حق خودارادیت اور بھارت دہشت گرد کے نعروں سے گونجتی رہیں، اٹلی کے علاوہ برطانیہ، فرانس، پیرس سمیت یورپ بھر سے کشمیری رہنمائوں کی شرکت
تحریک کشمیر اٹلی ایک بار پھر اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر جھنجھوڑنے کے لیے جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے لیے صدائے آواز بلند کرنے پہنچ گئی، صدر تحریک کشمیر اٹلی چوہدری بابر وڑائچ کی قیادت میں اٹلی کے علاوہ برطانیہ و دیگر یورپی ممالک سے حریت رہنمائوں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی، مظاہرے میں چوہدری محمد یاسین سابق اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر، راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ ، محمود شریف سینئر نائب صدر تحریک کشمیر یورپ , چوہدری بابر وڑائچ صدر تحریک کشمیر اٹلی اور الطاف حسین وانی انچارج کشمیر وفد جنیوا و دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے کشمیر کی آزادی اور بھارت کے مظالم کے خلاف کتبے اور بینرز اٹھاے ہوے تھے ۔ فضاء کشمیر کی آزادی کی حق میں اور بھارت کے کشمیر پر ناجائز فوجی قبضہ کے خلاف نعروں سے گونجتی رہی ۔
صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے عمل کو بڑی تیزی کے ساتھ عمل درآمد کروا رہا ہے بیالیس لاکھ انتہا پسند ہندوں کو کشمیر کی شہریت دی گئی ہے جو فورتھ جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کے خلاف وارزی ہے ۔ الطاف حسین وانی انچارج کشمیر وفد جنیوا نے کہا بھارت نے کشمیری حریت قاہدین کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیم کے راہنما خرم پرویز ، صحافیوں اور علمائے دین کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ صدر تحریک کشمیر اٹلی چوہدری بابر وڑائچ نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لیے اٹلی کی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں بھارتی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی ۔۔
