Skip to content

پاکستانی کمیونٹی ہیمبرگ ،پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی و یوم دفاع کے موقع پر ایک رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا

    ہیمبرگ : رپورٹ مطیع اللہ
    پاکستانی کمیونٹی ہیمبرگ ،پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی و یوم دفاع کے موقع پر ایک رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا
    تقریب میں بچوں نے ثقافتی لباس کے رنگوں کو بھکیرتے ہوئے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے قومی نغموں کی دھن پر کلچرل واک کیا اور مختلف ٹیبلو پیش کیے گئےاجتماعی طور بچوں بڑوں قومی ترانہ پیش کیا گیا،
    پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی و یوم دفاع پر ہیمبرگ کی تمام مکاتب فکر طبقوں ،سماجی، سیاسی ، مذہبی کاروباری ، ادبی ثقافتی اور طلبہ و طالبات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
    تقریب میں مختلف کھانوں ، سنیکس ، چٹ پٹی چیزوں ،دیسی چائے اور کول ڈرنکس کے اسٹال بھی لگائے گئے پروگرام کے اختتام پر پاکستانی کمیونٹی ہیمبرگ نے شہر کے سماجی شخصیات کو کیمونٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *