Skip to content

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بروز ہفتہ اربعین حسینی کی مناسبت سے چہلم امام حسین علیہ السلام (جلوس اوبعین) نکالا گیا

    جرمنی کے شہر فرینکفرٹ جس کو صنعتی،روشنیوں کا شہر اور یورپین مین ہیٹن کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے میں بروز ہفتہ اربعین حسینی کی مناسبت سے چہلم امام حسین علیہ السلام (جلوس اوبعین) نکالا گیا جس میں نہ صرف جرمنی بلکہ دوسرے ممالک سے بھی لوگوں نے شرکت کی، جلوس میں نہ صرف پاکستانی بلکہ ترکی، عراقی، اور دوسرے ممالک کے افراد نے بھی شرکت کی، پچھلے تین سال سے فرینکفرٹ میں جلوس اربعین کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور شرکت کرنے والوں میں ہر سال اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔حسین کون ہے۔اب دنیا میں چرچہ ہے حسین کا۔کیا صرف مسلمان کے پیارے ہیں حسین، چرغِ نوع بشر کے پیارے ہیں حسین۔انسان کو بیدار تو ہو لینے دو۔ ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین، یہی آج فرینکفرٹ میں دیکھنے کو ملا۔ اب حسین کو چاہنے والے مسجدوں۔ امام بارگاہوں اور روضہ حسین پر نہیں بلکہ ہر ملک ہر شہر میں حسین علیہ السلام کا نام پکارا جاتا ہے۔فرینکفرٹ آلٹ اوپر سے جلوس اربعین شروع ہوا فرینکفرٹ کی مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا یہ جلوس فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹین کے پاس باسلر پلاٹ پر اپنے اختتام کو پہنچا۔ راستے میں جگہ جگہ مقررین نے خطابات کئے خطاب صرف انگریزی اور جرمن زبان میں کئے گئے تھے۔ جلوس کے منتظمین کی طرف سے ہزاروں سرخ رنگ کے گلاب کے پھول بانٹے گئے، سڑک پر ہر چلنے والے میں پھولوں کے ساتھ پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی جا رہی تھیں پاکستانی میڈیا کے علاوہ دوسرے میڈیا کے افراد نے بھی جلوس اربعین کی کوریج کی جس میں رشیا ٹی وی بھی قابل تعریف تھے۔ ہم تیرے راستہ پر چلتے ہیں۔ یا حسین یا حسین اس نعرے کی گونج فرینکفرٹ سے گزرنے والوں کے کانوں میں گونجتی سنائی دی جا رہی تھی۔ شیخ نمرہ بتول جو ہناوُ سے آئی تھی نے قصّہ حسین پر جرمن زبان میں روشنی ڈالی، برلن سے سید حیدر الموسوی نے خطاب جرمن زبان میں کیا اور جلوس اربعین کا مقصد بیان کیا، مولانہ ظفر حسین نقوی نے جو برطانیہ سے تشریف لائے تھے نے انگریزی زبان میں خطاب کیا۔

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *