جرمنی کے دارالحکومت برلن کے معروف ایشین و افریقین فورڈ سپراسٹور پنجاب فوڈز نے ایک کے بعد ایک کامیابی سمیٹنے کے بعد کیمونٹی کی سب سے بڑی کمی کو پورا کرنے کے لیے پنجابی ذائقہ کے نام سےریسٹورنٹ کا اغاز کردیا.
پنجابی ذائقہ ریسٹورنٹ کا افتتاح عرب مساجد کے امام شیخ ماجد، شیخ خضر مسجد الرسالہ،ابو علی صدر مرکز اسلامیہ،ڈاکٹر شیخ خالد صدیق ، اسلامی تحریک برلن کے امیر و امام مسجد بلال خالد محمود ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنماء و سماجی شخصیت چوہدری رشید احمد اور پاکستان جرمن پریس کلب کے چئیرمین ظہور احمد پنجاب فوڈر مالک معروف بزنس مین اسلم بلال نے کیاافتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ رہنماؤں نے شرکت کی .پنجابی ذائقہ ریسٹورنٹ میں پاکستان کے روایتی وثقافتی کھانے،چکن لڑائی. بیف کڑائی، چرغہ، مختلف اقسام کی بریانی، تکے سیخ کباب ،چپلی کباب، حلیم، ہفتہ وار پنجابی ناشتہ سمیت مختلف دیسی زائقہ دارکھانےتیار کیئے جاتے ہیں
پنجابی زائقہ ریسٹورنٹ میں شادی بیاہ، سیاسی تقریبات سمیت دیگر پروگرامز کے لیے بہترین انتظام موجود ہیں سو سے زائد کرسیوں کے ساتھ جگہ اضافی جگہ گاڑیوں کے پارکنگ کے لیے بڑا علاقہ بھی موجود ہیں چاروں اطراف میں مساجدکی موجودگی، نشنل لوکل ٹرانسپورٹ باآسانی میسرہیں
برلن میں ایشیائی و مسلم کیمونٹی کے لیے مشہور ضلع ویڈنگ کے رہائشیوں سمیت برلن کے اسٹوڈنٹس کے لیے خصوصی رعائت، پاکستان کرکٹ کے شائقین کے لئے بڑے سیکرین کا اہتمام اور کیمونٹی تقریبات کے لیے پروجیکٹر سمیت دیگر لوازمات کےلیے خصوصی ڈسکاؤنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی
پنجابی زائقہ ریسٹورنٹ کے مالک فیصل آباد کے معروف بزنس مین و برلن سماجی شخصیت چوہدری اسلم بلال نے پاکستانی کیمونٹی کے درینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ برس سالوِ سے کیمونٹی کو ایشیائی کھانوں کے لوازمات فراہم کررہے ہیں پنجاب فوڈز سپر مارکیٹ نے دو سال قبل اپنے ایک نئےبرانچ کا افتتاح کیا تھا ہم نے محسوس کیا کہ کیمونٹی کو پاکستانی کھانوں کی طلب ھے لیکن مناسب ریستوران میسر نہیں ہم اپنے بیس سالہ تجربہ کو استعمال کرتے ہوئے پنجابی زائقہ ریسٹورنٹ کا اغاز کیا اس ریستوران میں کھانے تازہ حلال گوشت، فریش سبزیوں سے تیار کئےجائنگےتقریبات کے لیے بکنگ پر بوفے لگاجاسکتے ہیں جبکہ پاکستان کے مختلف سماجی اداروں کے فنڈریزنگ کے کیے رعائت دی جائیگی
افتتاحی تقریب کے مہمانوں نے کہاکہ چوہدری اسلم بلال جرمن کیمونٹی میں پاکستانی برانڈ کی حیثیت رکھتا ھے پنجاب فوڈز کا پنجابی زائقہ ریسٹورنٹ کا اغاز نے کمیونٹی کا درینہ مسئلہ کردیا ،ہم اس نئے کاروبار کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں،
پاکستانی کیمونٹی رہنماوں نے پنجابی زائقہ ریسٹورنٹ کے اغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا پاکستانی کیمونٹی کی زیادہ تعداد ضلع ویڈنگ و اطراف میں رہائش پزیر ہیں پنجابی زائقہ ریسٹورنٹ پاکستانی کھانوں کا اہم مرکز بنے گا
